انٹرنیشنل

یوکرین کا ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ، ایک شخص ہلاک

یوکرین نے روسی دارالحکومت ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے ماسکو پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے جب کہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ راتوں رات کئی علاقوں میں 337 یوکرینی ڈرون مار گرائے جن میں سے 91 ڈرونز ماسکو کی جانب بھیجے گئے جب کہ یوکرین کی سرحد سے ملحق کرسک کے علاقے میں مزید 126 ڈرون بھی مار گرائے ہیں۔

واضح رہے یہ حملے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں اور اس حوالے سے سعودی عرب میں مزاکرات کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو اوریوکرینی صدر زیلنسکی بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You