انٹرنیشنلاہم خبریں

یونانی کوسٹ گارڈز پر بحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن افراد کو ہلاک کرنے کا الزام

یونانی کوسٹ گارڈز پر بحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن افراد کو ہلاک کرنے کا الزام۔

ہلاک ہونے والوں میں 9 تارکین وطن ایسے بھی تھے جنہیں جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا گیا تھا۔

یونان(نمائندہ قاسم وہاب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز پربحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز  گزشتہ 3 سال میں بحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کی ہلاکت کا سبب بن چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 9 تارکین وطن ایسے بھی تھے جنہیں جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا گیا تھا، یہ 9 افراد ان 40 سے زائد افراد میں شامل تھے جو مبینہ طور پر یونان کی سمندری حدود سے بے دخل کیے جانے یا یونانی جزیروں پر پہنچنے کے بعد سمندر کی جانب واپس دھکیل دیے جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے۔یونانی کوسٹ گارڈز  نے غیر ملکی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ کی سختی سے تردید  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You