یونائٹڈ قلم پینل کے سرپرست اعلی سابقہ صدر انجمن تاجران بابر مارکیٹ کراچی حاجی فرید احمد انصاری

یونائٹڈ قلم پینل کے سرپرست اعلی سابقہ صدر انجمن تاجران بابر مارکیٹ کراچی حاجی فرید احمد انصاری کی صحافیوں کے وفد کی ملاقات
بابر مارکیٹ تاجروں کے مسائل سے اگاہ کیا
کراچی : (رپورٹ علی اصغر کیانی/عاصم ارائیں جہلمی)

معروف سماجی رہنما یونائیٹڈ قلم پینل کے سرپرست اعلی وہ سابقہ صدر انجمن تاجران بابر مارکیٹ کی صحافیوں کے وفد سے ملاقات اس ملاقات میں سابقہ صدر حاجی فرید احمد انصاری نے بابر مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل سے اگاہ کیا اور اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری جانب سے دی گئی درخواست پر چار رکنی الیکشن پینل تشکیل دیا ہم اپنی کمیٹی کے ممبران کی تفصیل جلد جمع کروادینگے تاکہ الیکشن کی تاریخ جلد دی جائے،حاجی فریدانصاری نےمزیدگفتگوکرتےہوئےکہاکہ الیکشن نہ ھونے کی وجہ سے بابرمارکیٹ کے تمام تاجر پرشانی کا شکار ہیں ماضی میں ہمارے یونائیٹڈ قلم پینل نے بابر مارکیٹ کے مسائل اچھے انداز میں حل کئے یہی وجہ ہے کہ دوسری پارٹی الیکشن سے فرار ہونےکا راستہ اختیار کررہے ہیں ماضی کی طرح اس بار بھی الیکشن میں بھی یونائیٹڈ قلم پینل تاریخی کامیابی حاصل کریگا اور ہمارے تمام ممبرز کامیاب ہونگے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سابقہ صدر انجمن تاجران بابر مارکیٹ حاجی فرید احمد انصاری نے کہا کہ ہماری انجمن رجسٹر ہے اور بابر مارکیٹ کی مکمل حمایت حاصل ہےاوربابرمارکیٹ کےالیکشن میں کامیابی حاصل کرکےتاجروں کےتمام مسائل کوحل کریں گے،حاجی فریدانصاری نےکہاکہ لانڈھی کی مختلف مارکیٹوں کےتاجربھی ہماری کامیابی کےلیےپرامیدہیں


