یورپی یونین تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔اکرام الدین

یورپی یونین تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔اکرام الدین
تارکین وطن کے مسائل میں روز بروز اضافے کی وجہ سے تارکین وطن ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں۔فوکل پرسن وزرات خارجہ اٹلی
سیسلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا یورپ اور خاص کر اٹلی میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی تارکین وطن ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ تارکین وطن یورپی دستاویزات نہ ملنے کی وجہ سے کام کاج سے محروم ہے یورپی یونین پاکستانی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات پر بھرپور توجہ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں اور پاکستانی تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کریں تا کہ پاکستانی تارکین وطن یورپی یونین قوانین کے مطابق کام اور روزگار کر سکے اور جن ملکوں میں پاکستانی تارکین وطن رہتے ہیں تا کہ وہ تارکین وطن بروقت ان ممالک کو ٹیکسزز ااداکر سکے۔وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ یورپی یونین قوانین کے مطابق زندگی گزارے اور کام کاج کریں کیونکہ یورپی قوانین کی پاسداری ہر پاکستانی تارکین وطن کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔



