سندھ

*یوجیز اور پی ایف یو جے کی ذمہدارانہ جنگی صحافت*

*یوجیز اور پی ایف یو جے کی ذمہدارانہ جنگی صحافت*

کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ اینڈ ممبر کراچی پریس کلب نے کہا ھے کہ موجودہ پاکستان حالات جنگ سے گزر رھا ھے ، پاکستان بھر کی یوجیز اور پی ایف یو جے کے صحافی و رپورٹرز ممبران جس طرح انتہائی ذمہدارای کیساتھ صحافتی اصول کے تحت رپورٹنگ کررہی ھے وہ سچ و حق کیساتھ بھرپور پروفیشنلانہ انداز کو اپنائے ہوئے ہیں جبکہ دشمن بھارت کی میڈیا نہ صرف غیر ذمہدارانہ رویہ مسلسل اختیار کئے ہوئے ہے بلکہ جھوٹ اور منافقت کی انتہا پار کرچکے ہیں جبکہ پاکستانی صحافی اور رپورٹرز و اینکرز انتہائی محتاط اور درست خبر سے عوام کو آگاہ کررھے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے حوصلے اور قوم کے مورل کو بھی بلند کررھے ہیں، جاوید صدیقی کا کہنا ھے کہ جس طرح سیاسی جماعتیں ملکی سلامتی و بقاء کیلئے متحد نظر آرہی ہیں اسی قدر تمام مسالک بھی ایک پیج پر آچکی ہیں، سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی بے کہا کہ پاکستانی افواج دنیا کی بہترین افواج ھے اور اللہ نے جہاں انکے حوصلے بلند کئے ہیں وہیں جذبہ شہادت نے دشمنوں کے سینوں ذہنوں پر خوف طاری کیا ھوا ھے یہی سبب ھے کہ بھارت امریکہ اور اسرائیل چالاک لومڑی، بزدل گیڈر اور مکار پن سے بزدلی وار کرتے ہیں کیونکہ بہادری سے جنگ کرنا انہیں نہیں آتا۔ انھوں نے کہا کہ پاک افواج پر عوام بھرپور اعتماد رکھتی ھے اور دشمن و غدار اور سہولتکاروں کی کوئی بھی چال انشاءاللہ کامیاب نہیں ہوگی۔ سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا کہ غزہ کی جنگ ایک کمزور ترین کیساتھ ھے جبکہ پاک بھارت جنگ ایک مضبوط بہادر اور طاقتور ملک پاکستان سے ھے، الحمدللہ پاکستان بھارت سمیت اسرائیل کو اچھا سبق سیکھا سکتا ھے پاکستان کے صبر کو بار بار نہ آزمایا جائے بصورت پاکستان کی جانب سے صرف ایک نعرہ تکبر بلند ھوا تو یہ آواز شگاف فلک تک ان ممالک کو چھیر پھاڑ دیگی انشاءاللہ۔ واللہ نصر من اللہ والفتح القریب ۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You