انٹرنیشنل

یواے ای: پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کو شاندار کارکردگی پرگولڈن ویزا دینے کا اعلان۔

یواے ای: پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کو شاندار کارکردگی پرگولڈن ویزا دینے کا اعلان۔

ہم ان کے مشن ذہنوں کی تشکیل، آنے والی نسلوں کی پرورش اور قوموں کی ترقی میں ان کے انمول کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق متحدہ عرب امارات( یو اے ای ) دبئی میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ماہرین تعلیم اساتذہ کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پردبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اس کی منظوری دی ہے۔اساتذہ کے عالمی دن پر ہم نے دبئی میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر میں نمایاں کارکردگی اور خدمات انجام دینے والے ممتاز اساتذہ کو گولڈن ویزا دینے کااعلان کیا ہے، ہم ان کے مشن، ذہنوں کی تشکیل،آنے والی نسلوں کی پرورش اور قوموں کی ترقی میں ان کے انمول کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You