جہلم

ہم افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر

ہم افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر

جہلم کی مساجد اہل حدیث میں دفاعی و سرکاری اداروں اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی

جہلم (محمد زاہد خورشید)ہم افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم و نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالحمید عامر نے خطبہ جمعہ کے اجتماع سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو لوگ کفر و اسلام کی جنگ ہر گز نہ بنائیں اور کسی کی مخالفت کو نفرت اور دشمنی میں مت بدلیں۔ لوگوں کا نظریے میں اختلاف کرنا ایک فطری امر ہے، لیکن معاشرے کا امن تب برباد ہوتا ہے جب لوگ اختلاف میں اندھے ہو جاتے ہیں اور اختلاف کے ادب و آداب بھول جاتے ہیں،9مئی کے واقعات ایسی ہی جہالت،منفی سوچ اور نفرت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی ادارے ہمارے ملک کی طاقت ہیں، ان پر حملہ ملک و قوم پر حملہ ہے جو کہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا، ہم قانونی اداروں سے ان شر پسندوں کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر کی مساجد میں افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا، مرکزی جامع مسجد اہل حدیث چوک اہل حدیث کے علاوہ، نائب مدیر الجامعہ حافظ عبدالغفور جہلمی نے جامع مسجد سلطان (جامعہ اثریہ)،شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ نے جامع مسجد علیا اہل حدیث بلال ٹاؤن،مدیر اُمور داخلی مولانا سعد محمد مدنی نے جامع مسجد محمدی چوک، مدیر التعلیم مولانا عکاشہ مدنی نے جامع مسجد رحمت الٰہی بلال ٹاؤن، مولانا مفتی قطب شاہ نے مرکزی جامع مسجد تحصیل سوہاوہ اور دیگر مساجد میں خطبائے جماعت نے یہ مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You