ہمیں چھوٹی ٹیموں سے ہی نہیں بڑی ٹیموں سے بھی جیتنا ہوگا۔کامران اکمل

ہمیں چھوٹی ٹیموں سے ہی نہیں بڑی ٹیموں سے بھی جیتنا ہوگا۔کامران اکمل
تین ملکی سیریز میں کئی غلطیاں کیں، ایشیا کپ میں ایسی غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو
کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہےکہ یو اے ای کی کنڈیشن کے مطابق پاکستان کا بولنگ یونٹ مکمل نہیں ہو رہا، اگر ان کنڈیشنز میں اسپنر نہیں کھیلیں گے تو کہاں کھیلیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ تین ملکی سیریزمیں کئی غلطیاں کیں، ایشیا کپ میں ایسی غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے، ہمیں چھوٹی ٹیموں سے ہی نہیں بڑی ٹیموں سے بھی جیتنا ہوگا۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر محمد حارث کا فائدہ ٹاپ تھری میں ہی ہے، صائم ایوب کو پہلے چار سے پانچ سال بیٹنگ کرائیں، اس کے بعد صائم سے بولنگ کرائی جائے، ابھی نہ الجھائیں، خواہش ہے پاکستان بھارت کے خلاف جیتے، قومی ٹیم کو محنت کرنا ہوگی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عمرگل کا کہنا تھا کہ ڈیتھ اوورز میں ہمیں اپنے بولرز پرکام کرنا ہوگا، ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ، بولنگ سے میچ جیت سکتے ہیں، جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتےگئے وہ بولرز نے ہی جتوائے ہیں۔عمرگل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم مضبوط نظر آرہی ہے، پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے، فینز بابر، رضوان ، ویرات اور شرما کو اس ایونٹ میں مس کریں گے، ٹرائی نیشن سیریز میں ہماری کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی۔