اہم خبریںپاکستان

ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں۔خواجہ آصف

ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں۔خواجہ آصف

ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی ہے،امریکیوں کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں۔وزیر دفاع

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی لوگوں نے امریکا سے خواہشیں وابستہ کرلی ہیں، امریکیوں کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں، اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آتا ہے توپاکستان اس کو ہینڈل کرلے گا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر کو جواب دیا گیا کہ سیاسی امور پر سیاستدانوں سے بات کریں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے دہشتگردی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You