اہم خبریںپاکستان

مراکش کشتی سانحے کے متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی تلاش میں، حکومت سے مدد کی اپیل۔

مراکش کشتی سانحے کے متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی تلاش میں، حکومت سے مدد کی اپیل۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق موریطانیہ کشتی حادثے کے متاثرہ خاندان اب بھی اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں۔گوجرانوالہ کے سگے بھائی ہارون اور عزیر کشتی حادثے کے متاثرین میں شامل ہیں جن میں عزیر بچ گیا لیکن ہارون جان سے گیا۔خیبرپختونخوا کا نوجوان اجمل بھی موریطانیہ میں لاپتا ہے جب کہ والد لاعلم ہیں کہ بیٹا کشی حادثے کا شکار ہوا یا زندہ ہے۔متاثرین کی جانب سے حکومت سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔دوسری جانب انسانی اسمگلنگ کےعالمی گروہ کے ساتھ کام کرنے والا ایک اور ملزم گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعے کا پس منظر

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیر قانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مراکش کے لیے ایک حکومتی ٹیم بھیجنے کا حکم دیا تھا جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ منیر مارتھ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری اور وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You