سندھ

ہر شعبہ میں نجی ادارے کام کرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ ریاست اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہے

*ہر شعبہ میں نجی ادارے کام کرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ ریاست اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہے۔ ڈاکٹر خالد عراقی*

*مصنوعی ذہانت جس کو ہم آج خطرہ سمجھ رہے ہیں، مستقبل میں یہ ہمیں بہت سارے خطرات سے بچائے گا۔ ڈاکٹر اقبال اظہر*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ہماری ریاست صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کو ادویات کی خریداری اور بیماری کی تشخیص کے لئے ڈاکٹرز کے پاس اور اسپتال جانے سے دور کردیا ہے۔ ہر شعبہ میں نجی ادارے کام کرتے نظر آرہے ہیں کیونکہ ریاست اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہے۔ ہمیں حال کے ساتھ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب مرتب کرنے اور اپنے طلبہ میں اسکلز پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں ورلڈ فارماسسٹ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ فارماسسٹ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں۔ فارماسسٹ کی اہمیت کو سمجھنا نہایت ناگزیر ہے کیونکہ وہ نہ صرف ادویات کی فراہمی اور تیاری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ مریضوں کی دیکھ بھال اور ادویات کی صحیح مقدار اور استعمال کے بارے میں رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ورلڈ فارماسسٹ ڈے کے موقع پر کانفرنس کے انعقاد پر کلیہ علم الادویہ کی کاوشوں کا سراہا۔ سابق رئیس کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر نے کہا کہ ہمیں تبدیلیوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں، ہر آنے والی تبدیلی ایک بہتری لاتی ہے۔ مصنوعی ذہانت جس کو ہم آج خطرہ سمجھ رہے ہیں، مستقبل میں یہ ہمیں بہت سارے خطرات سے بچائے گا۔ نصاب میں وقت کیساتھ ساتھ ہمیشہ تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ آنے والے وقتوں میں فارماسیوٹیکل سائنسز اور ہیلتھ سائنسز کا جو پیراڈائم شفٹ نظر آرہا ہے اس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں تمام ہیلتھ کیئرز یونٹ کے ذمہ داران شامل ہوں کو آن بورڈ ہونا پڑے گا تاکہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے تعلیم کی ترسیل رواں دواں رہے۔ رئیس کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر حارث شعیب نے کہا کہ کلیہ ہذا وقت کیساتھ ساتھ اپنے نصاب کو صنعتوں کی ضروریات کے مطابق مرتب کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہے اور اس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد نام اور پہچان رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے بڑھتے ہوئے مسائل، آلودگی اور بیماریوں نے جہاں دنیا بھر میں ڈاکٹروں کی ڈیمانڈ میں اضافہ کیا ہے، وہیں فارماسسٹ کی ڈیمانڈ بھی بہت بڑھ گئی ہے۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You