انٹرنیشنل

ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی بات: نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کے مطالبےکو توہین آمیز قرار دیدیا۔

ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی بات: نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کے مطالبےکو توہین آمیز قرار دیدیا۔

فرانس کی سپورٹ ملے یا نہ ملے دونوں صورتوں میں ہم جیتیں گے مگر آپ کی شرمندگی اسرائیل کی فتح کے بعد بھی گونجتی رہے گی۔اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے کو توہین آمیز قرار دے دیا۔ فرانسینی صدر میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے پر نیتن یاہو نے کہا کہ فرانس کی سپورٹ ملے یا نہ ملے دونوں صورتوں میں ہم جیتیں گے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس وقت 7 محازوں پر لڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود فرانسیسی صدر اور دیگر مغربی لیڈرز کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی بات کی جارہی ہے جو شرمناک ہے۔واضح رہے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے گزشتہ روز اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے، فرانس نے اسرائیل کو کسی بھی طرح کے ہتھیار فراہم نہیں کیے ہیں.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You