
کوٹلہ ارب علی خان تھانہ ککرالی کے گاوں کالس کے رہائشی ماسٹر اعجاز احمد کو تاریخ پیشی پر کھاریاں جاتے ہوئے راستے میں گھات لگائے مسلح افراد نے ڈنڈوں،سوٹوں سے حملہ کرکے دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیئے۔

ماستر اعجاز احمد کالس تھانہ ککرالی کے مشہور مقدمہ قتل رضا علی کالس قتل کیس کے مدعی ہیں اور ان دنوں کیس ٹرائل ہورہا ہے میں ملزم احسان الحق مرہانہ ڈوئیاںان دنوںگجرات جیل میں ہے۔ماسٹر اعجاز احمد کالس نے میڈیا کو بتایا کہ میں تھانہ ککرالی کے مشہور مقدمہ نمبر 51/08زیر دفعہ302 رضا علی کالس قتل کیس کے سلسلے میں کھاریاں تاریخ پیشی پر جا رہا تھا جیسے ہی گاوں سے باہر نکلا ساہن خورد کے قریب ماسٹر غفوراحمد کالس ،اس کا بیٹا ،عرفان الحق مرہانہ ڈوئیاں ،احسان الحق مرہانہ ڈوئیاں کا بیٹا اور دو نامعلوم افراد مسلح کلاشنکوف نے مجھے روک لیا اور مجھے مارنا شروع کر دیا جس سے میری دونوں ٹانگیں اور ایک بازو ٹوٹ گیا ۔ماسٹر اعجاز احمد نے وجہ عناد بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے 2008میں میرے بھانجے رضا علی کو قتل کیا تھاجس کا کیس کھاریاں میں چل رہا ہے اسی سلسلے میں آج میں تاریخ پیشی پر جا رہا تھا
ملزمان نے مجھ پر حملہ کر دیا ۔یاد رہے کہ رضا علی کالس قتل کیس میں مین ملزم احسان الحق مرہانہ ان دنوں گجرات جیل میں ہے اور ماسٹر عبدالغفور کالس،عرفان الحق مرہانہ25,25سال قید کی سزا بھگت چکے ہیں۔
رپورٹ ؛چوہدری فیصل گجر



