گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پنڈ دادنخان میں سیرۃ النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پنڈ دادنخان میں سیرۃ النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
جس میں طلباء اور اساتذہ کے علاوہ علاقہ کے معززین ، آقائے دو جہاں صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے محبت رکھنے والے سول سوسائٹی کے افراد اور مقامی علماء نے شرکت کی ۔
اس موقع پر طلباء اور اساتذہ نے اپنے آنے والے (مہمانوں) عاشقان رسول پیر انور قریشی صاحب، حاجی محمد اسلم گوندل صاحب ،حاجی سرفراز احمد گوندل صاحب کو بہت خوبصورت انداز میں ویلکم کیا۔
اس موقع پرکالج کے طلباء کے مابین قرآت، نعت، اور تقریری مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات اور اسناد سے حوصلہ افزائی کی گئی ۔
علاقہ کے معروف عالم دین جناب پیر محمد انور قریشی صاحب نے بہت خوبصورت انداز میں سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ سیرت النبی کانفرنس کی میزبانی ادارہ کے پرنسپل انجینیر جاوید اقبال نےکی۔ علاقے کی مشہور و معروف اور درد دل رکھنے والی شخصیت چوہدری محمد اسلم گوندل صاحب اور چوہدری محمد سرفراز گوندل صاحب ،عبدالحفیظ ساقی صاحب ،اختر حیسن بخآری صاحب نے بطور خاص شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر جناب چوہدری محمد اسلم گوندل صاحب کی طرف سے عمرہ کے دو ٹکٹوں اور حاجی محمد سرفراز گوندل صاحب کی طرف سے عمرہ کی ایک ٹکٹ کا اعلان کیا گیا تمام طلباء کے نام قرعہ اندازی میں شامل کیے گئے جس میں سول ٹیکنالوجی کے ایک طالب علم ، کالج کے پرنسپل انجینئر جاوید اقبال اور کالج کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن جناب مظہر حسین کے نام عمرہ پر جانے کے لیے منتخب ہوئے۔آخر میں ادارہ کے پرنسپل انجینئر جاوید اقبال نے آنے والے تمام معززین اور مہمانان گرامی اور خصوصی طور پر جناب پیر محمد انور قریشی صاحب، جناب چوھدری محمد اسلم گوندل صاحب اور جناب چوہدری محمد سرفراز گوندل صاحب کا شکریہ ادا کیا کیا ۔
اس قدر خوبصورت سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کروانے پر کالج انتظامیہ اور اساتذہ خاص طور پر مظہرحسین صاحب ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ، انجینئر محمد رضوان احسن صاحب، جناب جناب ابو عبیدہ فاروقی صاحب، جناب انجینئر کوثر شہزاد صاحب، انجینئر محمد اسد صاحب ، محمد عثمان صاحب، راسب یونس صاحب،عثمان صاحب،زیبر صاحب،امیر معاویہ صاحب، اور جملہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف اور کلاسز سی آرز کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔
کانفرنس کا اختتام دعا پر ہوا جس کے بعد تمام شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا



