سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ

*گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی*

٭ ایرانی صدر کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گورنرسندھ*
٭اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دیناجامعہ کراچی کے لئے اعزاز ہے۔گورنرسندھ*
٭پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ گورنرسندھ*

٭میری کوشش اور خواہش یہ ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان ایک مثالی تعلق ہو۔ گورنرسندھ*
٭ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔ گورنرسندھ*
٭میں ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کرکے وہاں کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات بھی کرچکا ۔ گورنرسندھ*
٭ایرانی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ گورنرسندھ*
٭میری خواہش ہے کہ ایرانی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کریں۔ گورنرسندھ*
٭ایرانی سفیر اور قونصل جنرل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنرسندھ*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) گزشتہ روز گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی، گورنر سندھ نے کہا کہ ایرانی صدر کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دینا جامعہ کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میری کوشش اور خواہش یہ ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان ایک مثالی تعلق ہو اور میری خواہش ھے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط رہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کرکے وہاں کے تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات بھی کرچکا ھوں۔ گورنر سندھ نے کہا ایرانی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ میری خواہش ہے کہ ایرانی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کریں۔ ایرانی سفیر اور قونصل جنرل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You