گوجرخان میں ڈاکٹرمحمدصفدر ڈی ڈی ایچ او تعینات

گوجرخان میں ڈاکٹرمحمدصفدر ڈی ڈی ایچ او تعینات
اس سے قبل ڈاکٹر محمدصفدر چکوال میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں
گوجر خان(طاہر شاہی سے)گوجرخان میں ڈاکٹرمحمدصفدر ڈی ڈی ایچ او تعینات ہوگئے تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او محمد صفدر اس سے قبل چکوال میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے چکے ہیں انہوں نے اپنی ڈیوٹی اج دن تک نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ نبھائی ہے جہاں جہاں انہوں نے اپنی ڈیوٹی سر انجام دی وہاں وہاں ہیلتھ کا نظام بہت زبردست طریقے سے کنٹرول کیا عطائی ڈاکٹر جعلی ہاسپٹل یا کوئی جانی انسانوں کے ساتھ کھیل رہا ہو ان کے لیے یہ ایک ڈراونا خواب تھے گجرخان جیسے شہر کو ان کی سخت ضرورت تھی کیونکہ گجرخان میں انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنا ایک معمول بن گیا تھا ڈی ڈی ایچ او صاحب کا واضح کہنا ہے کہ میں اپنی ڈیوٹی کو عبادت کی طرح نبھاؤں گا نہ کسی ٹاؤٹ اور نہ کسی سفارش کو مانوں گا میں واضح طور پر ان عطائیوں اور انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ اپنا بوریا بسترا خود ہی گول کر لیں نہیں تو ان کے ساتھ ایسی کاروائی ہوگی جو اس سے پہلے گوجرخان میں کسی نے نہ کی ہو باقی میرے آفس کے دروازے ہر وقت عوام کے لیے کھلے ہیں کسی قسم کی کوئی بھی شکایت ہو ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کریں انشاءاللہ آپ کی شکایت کا فورا ازالہ ہوگا۔



