اہم خبریںپنجاب

گوجرانوالہ: 9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ سنادیا گیا، 51 ملزمان کو 20، 20 سال قید

گوجرانوالہ: 9 مئی کیسز کا پہلا فیصلہ سنادیا گیا، 51 ملزمان کو 20، 20 سال قید۔

واضح رہے کہ اس مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت 51 ملزمان نامزد تھے۔

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گوجرانوالہ کینٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملزمان کو سزا سنادی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی خاتون جج نتاشا نسیم سپراء نے سینٹرل جیل میں 9 مئی کے مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو دہشت گردی کی تین دفعات کے تحت سزا سنادی۔ ملزمان میں پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے کلیم اللہ خان بھی شامل ہیں۔عدالت نے 51 ملزمان کو 20، 20 سال قید اور دس دس ہزار روپے جرمانے کی کی سزا سنائی ہے۔ملزمان کو املاک کونقصان پہنچانے، سڑک بلاک کرنے ،ہجوم جمع کرنے سمیت دیگر دفعات میں بھی سزا سنائی گئی۔واضح رہے کہ اس مقدمے میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت 51 ملزمان نامزد تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You