کرائمز

گوجرانوالہ: بچیوں سے زیادتی کا معاملہ ،وزیر تعلیم نےسکول عارضی طور پر بند کرا دیا

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گوجرانولہ میں سکول کی بچیوں سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر سکول عارضی طور پر بند کر دیا گیا جبکہ محکمہ کے اعلیٰ افسران پر مشتمل 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ کمیٹی ڈپٹی ڈائریکٹر و اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی اور ڈی ای او گوجرانوالہ پر مشتمل ہے، وزیر تعلیم نے کمیٹی سے 24 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You