اہم خبریںخیبرپختون خواہ

گلگت عوام کیلئے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کرے۔حبیبہ شرافت

گلگت عوام کیلئے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کرے۔حبیبہ شرافت

مہینے کے حساب سے گلگت بلتستان عوام کیلئے 58 پروازیں فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔نائب صدر خواتین ونگ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے کہا کہ گلگت بلتستان عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جو قابل افسوس ہے حکومت گلگت بلتستان عوام کو دیگر صوبوں کی طرح بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنایی جائے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان عوام پی آئی اے کی پروازوں کی کمی کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جو حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی نائب صدر حبیبہ شرافت نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت گلگت بلتستان عوام کیلئے پی آئی اے پروازوں میں اضافہ کرے حکومت مہینے کے حساب سے گلگت بلتستان عوام کیلئے 58 پروازیں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ گلگت بلتستان عوام کے مسائل و مشکلات حل ہو سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You