
گجرات: کھاریاں کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں کی ہلاکت کا معاملہ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پکار 15 پر پولیس کو ڈکیتی کے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جہاں پرمتاثرہ مقبول حسین ساکن کراڑیوالہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ محمد سجاد کے ہمراہ موٹر سائیکل پرپل اتووالہ سے دیہہ کراڑیوالہ جارہے تھاکہ دیہہ خونن کے قریب چار مسلح ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور موٹر سائیکل وغیرہ چھین کر ایک سائیڈ پر بٹھا دیا۔ جہاں پر مذکورہ ملزمان نے پہلے سے دو افراد کو لوٹ کر زبردستی بٹھا رکھا تھا۔ اسی دوران ایک اور موٹر سائیکل وہاں پر پہنچی جس پر دو شہری سوار تھے جنہیں بھی مذکورہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔ جو مذکورہ شہری ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحم ہوئے جنہیں دیکھ کر ہم بھی حوصلہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے۔اسی دوران ایک ڈاکو نے پسٹل سے یکے بعد دیگرے فائر کئے جو کہ اس کے ساتھی وسیم ولد بوٹا سکنہ گاؤں رڑیالہ تحصیل کھاریاں کو لگے۔اسی دوران متاثرہ شہریوں نے فائر کرنے والے ڈاکو کو دبوچ لیا اور پاس پڑی ہوئی اینٹیں وغیرہ اٹھا کر اس کو ماریں۔ دیگر دو ڈاکو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔زخمی ڈاکو نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی۔بعد ازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرسرچ لائٹس سے علاقے کی تلاشی لی تو نہر کے کنارے جھاڑیوں سے اٹکی ہوئے نعش ملی جو کہ پانی میں ڈوب کر مر چکا تھا۔ جس کی شناخت خلیل احمد ولد خان محمد سکنہ چک مموری ضلع منڈی بہاؤالدین کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ہونے والے دونوں ڈکیت پولیس کومختلف تھانوں میں ڈکیتی، رابری اور چوری کے مقدمات میں مطلوب تھے۔واقعہ کا مقدمہ مقبول حسین کی مدعیت میں تھانہ صدر کھاریاں میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے



