گجرات

گجرات پولیس کے شہید کانسٹیبل عابد حسین کا یوم شہادت

گجرات پولیس کے شہید کانسٹیبل عابد حسین کا یوم شہادت

ان کے آبائی علاقہ موضع نند پور جلالپور جٹاں میں سلامی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں پولیس شہداء کی ملک و قوم کے لئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔شہید کانسٹیبل عابد حسین پولیس ٹریننگ سکول مناواں میں ٹریننگ کررہے تھے کہ 30مارچ 2009کو 8/10دہشت گردوں نے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح ہو کر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں عابد حسین نے جام شہادت نوش فرمایا۔ آج ان کے یوم شہادت کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں نند پور میں ان کی قبر پرپولیس افسران نے حاضری دی اوردعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔گجرات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اوردعائیہ تقریب میں شہیدکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین کی محکمہ پولیس کی طرف سے مالی امداد بھی کی گئی۔

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔
ترجمان گجرات پولیس

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You