اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری دو منشیات فروش

گجرات پولیس کی منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری دو منشیات فروش اور ایک مجرم اشتہاری گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ اور اے ایس آئی شہزاد احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش غدیر عباس سکنہ ٹبہ حامد شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد ہوئی،جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ دوسری کاروائی میں پولیس تھانہ رحمانیہ نے مجرم اشتہاری صغیر احمد سکنہ بغداد کالونی کو گرفتار کیا۔ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اور انچارج چوکی کابلی گیٹ مہر جبار احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد افضل سکنہ محلہ خواجگان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 570گرام چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کرد ی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You