گجرات

گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

*گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف گرینڈ آپریشن*

برآمدگی۔
5 کلوگرام سے زائدچرس،
15لیٹرشراب،
،پسٹل30بور اور گولیاں،
وٹک 8000روپے برآمد،
8 ملزمان گرفتار*

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کنجاہ میاں منیرحسین Si نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔جنکے قبضہ سے 5 کلو گرام سے زائد چرس اور 8ہزار روپے وٹک جبکہ 5 لیٹر شراب بھی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ندیم اکرم ساکن کوٹ قطب دین 2۔ محمد ایوب ساکن شادیوال 3۔ اویس ساکن دھیرکے 4۔ محمد آصف ساکن جسوکی 5۔ شہباز ساکن جھیورانوالی شامل ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر سبطین نوید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ملزم راشد ولد اصغر علی ساکن مہسم کو گرفتار کرکے پسٹل 30بوربرآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 10لیٹرشراب اور گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان میں1۔ نزیر احمد ساکن درباری محلہ،2۔ شکیل احمد ساکن ماچھی محلہ لالہ موسی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You