اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔ تھانہ منگوال نے 10لیٹر شراب

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری۔ تھانہ منگوال نے 10لیٹر شراب، تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے 1کلو سے زائد چرس برآمد کرلی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ منگوال SIعثمان وارث نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم غلام رضا ولد محمد اکرم سکنہ کنگ سہالی سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین نے منشیات فروش محمد ابراہیم ولد محمد ظفر سکنہ محلہ سردار پورہ سے 1125گرام چرس برآمد کرلی۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You