اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری

ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی ہدایت پر
گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔

2.5کلو سے زائد چرس، پسٹل30بور اور رائفل 12بور برآمد۔ الگ الگ مقدمات درج

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت اورڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اخترگجر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش لیاقت علی ولد فضل احمد قوم لوہار سکنہ کوٹیاں سرائے عالمگیر کو گرفتار کر کے 1200گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ ککرالیSIمحمد اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیم ولد عبدالطیف سکنہ چڑیاولہ سے 1520گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SIسید نعیم بلال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہد ارشد ولد محمد ارشد سکنہ برنالی سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ملز م قاسم حسین ولد عاشق حسین سکنہ دھمالی سیداں سے رائفل 12بور برآمد کرلی۔ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ بردار ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

ترجمان گجرات پولیس

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You