
گجرات پولیس کاناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری
8ملزمان گرفتار،3عدد پسٹل 30بور،رائفل کلاشنکوف، 20لیٹر شراب اور 2کلوسے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی تھانہ گلیانہ پولیس ٹیم نے جنڈ موڑ پرواردات کی نیت سے مسلح اسلحہ بیٹھے ملزمان کو گرفتار کر کے 2عدد پسٹل 30بور اوررائفل کلاشنکوف برآمدکر لی۔گرفتارملزمان میں 1۔نقاش خالد ولد خالد حسین ساکن بنگیال2۔ذیشان حیدرولد عبدالحق ساکن بنگیال3۔نوریز عاشق ولد عاشق علی ساکن بنگیال شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیاگیا۔
دوسری کاروائی میں ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش مظہر اقبال ولد سرفراز احمد سکنہ جلالپورجٹاں کو 10لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور سمیت گرفتار کر لیا۔جبکہ تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ملزم بابر ولد ارشد سکنہ کھٹانہ کو 10لیٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،مزید تفتیش جاری ہے۔
جبکہ ڈی ایس پی سرائے عالمگیرسرکل رائے منیراحمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر شیرازحیدرانسپکٹرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروش گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزم حسن رضا ولد صفدراقبال سکنہ ملکوال سے1195گرام چرس اور ملزم یاسر حسین ولد فیض اللہ سکنہ سمبلی سے 540گرام چرس برآمدکرلی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرادریس افضل سب انسپکٹرنے بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزم مسمی عبدالستار ولد عبدالخالق سکنہ مہے کلاں کوگرفتارکرکے540گرام چرس برآمدکر لی۔پولیس نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس



