اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری 9ملزمان گرفتار، 115 گرام آئس، 1030

گجرات پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری 9ملزمان گرفتار، 115 گرام آئس، 1030 گرام ہیروئن، 2720 گرام چرس، 25 لیٹر شراب اور پسٹل 30 بور برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہ SI محمد انور نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔سکندر2۔ خرم صدیق 3۔ علی حیدر شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 1660 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجراتSI عثمان وارث نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ لشکر علی 2۔ امجد شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 500 گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔جبکہ تھانہ رحمانیہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سرور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 560 گرام چرس اور پسٹل 30بور برآمد کر لی۔
ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر خاور حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم بشیر کو گرفتار کر ملزم کے قبضہ سے 1030گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SI سید آفتاب حسین نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نبیل احمد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 115 گرام آئس اور وٹک برآمد کر لی۔جبکہ تھانہ شاہین پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر زین رفیق کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 5لیٹر شراب برآمد کر لی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You