گجرات پولیس سٹی سرکل کا اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تھانہ لاری اڈا

گجرات پولیس سٹی سرکل کا اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تھانہ لاری اڈا پولیس نے 10 لیٹر شراب ، 3 پسٹل 30بور برآمد کرلئے
تھانہ سول لائن پولیس نے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل سید عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SIنعمان حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اسلحہ و منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ندیم ، عثمان ، علی شہزاد سکنائے گڑھی احمد آباد ، نوید اقبال اور غلام ربانی سکنہ شاہدولہ روڈ سے 10 لیٹر شراب اور 3 عدد پسٹل برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائن SIسید بلال نعیم نے پولیس نے عمران شہزاد ASIکے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عامر سکنہ زیب کالونی سے 610 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔



