
گجرات پولیس تھانہ صدر نے ہواٸی فاٸرنگ اور شراپ پی کر غل غپاڑہ کرنے والے چار ملزمان گرفتار کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارواٸی کرتے ہوۓ شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے اور ہواٸی فاٸرنگ کرنے والے 10,ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں پولیس کنسٹیبلز ,1وجاہت حسین ,2طاہر عباس جبکہ دو خواتین شگفتہ اور نادیہ شامل ہیں۔جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری یے۔۔



