
گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسی کا جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن.5ملزمان گرفتار۔
جواءپرلگی رقم10150روپے,تاش کے پتے,4عدد موباٸل فون اور شراب 10لیٹربرآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل بھر میں جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارواٸیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی انسپکٹر صغیر حسین نے شبیر حسین Si اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کارواٸی کرکے 4جواریوں کو جواء کھیلتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور جواء پر لگی ہوٸی رقم 10150 روپے ,تاش کے پتے,اور چار عدد موباٸل فون برآمدکر لیے۔گرفتار ملزمان میں 1محمد اشرف ساکن غازی چک ,2 طارق محمود ساکن قلعی گراں لالہ موسی ,3 محمد شبیر ساکن گلی ہرنام سنگھ والی ,4 عرفان حنیف ساکن گلی تھانیدار والی شامل ہیں.دوسری کارواٸی کے دوران منشیات فروش تنویر حسین ساکن دھاماں کو گرفتار کرکےاسکے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمد کر لی۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے



