اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی لالہ موسیٰ سے اغواء ہونے والے دو نوجوانوں

گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کی بڑی کاروائی لالہ موسیٰ سے اغواء ہونے والے دو نوجوانوں کو چند روز کے اندر بحفاظت بازیاب کرواکے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ20مارچ 2025 کو تھانہ سٹی لالہ موسی کی حدود سے موضع گنجہ کے رہائشی دو نوجوانوں شہزاد اور سلیمان کوکچھ ملزمان اغواء کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی لالہ موسی نے فوری مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کاآغاز کردیا۔وقوعے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی اوگجرات مستنصر عطاء باجوہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن گجرات مہر محمد ریاض کی زیر نگرانی ایس ایچ او سٹی لالہ موسی انسپکٹر مجاہد عباس،ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیSI محمد عتیق SI,شبیر حسین ASI,عنصر محمود اور دیگر پولیس ملازمان پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے انٹیلیجنس بیسزپرجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی محنت اورجانفشانی سے چندروزکے اندردونوں مغویان کاسراغ لگاکرضلع پشاوراورضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے دونوں مغویان کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔اور وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کوگرفتارکرلیا۔اغواء کارملزمان میں 1۔ سمیع اللہ ولد حبیب الرحمن قوم شنواری سکنہ پشاور 2۔ اختشام الحق ولدعطر شاہ ضلع صوابی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

گجرات پولیس شہریوں اور انکے جان ومال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You