اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جار ی، 2 ملزمان گرفتار، پتنگیں

گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جار ی، 2 ملزمان گرفتار، پتنگیں، دھاتی و کیمیکل ڈوریں اور آتش بازی کا سامان برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیرقیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے شہزاد Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم محمد اقبال ولد محمد حسین سکنہ دیوانہ منڈی کو گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضہ سے 15 عدد پتنگیں اور 5عدد دھاتی و کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں۔ جبکہ آتش بازی کا سامان سپلائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ماجد رسول ولد غلام رسول سکنہ کنجاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے سامان آتش بازی برآمد کرلیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You