اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کا نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن اقدام قتل

گجرات پولیس تھانہ رحمانیہ کا نا جائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن اقدام قتل کے ملزم سے رائفل کلاشنکو ف اور 3ملزمان سے 15لیٹر شراب برآمد، الگ الگ مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے شہزاد Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں اقدام قتل کے ملزم قاسم شاہ ولد عاشق حسین سکنہ دھمالی سیداں سے واردات کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل کلاشنکو ف برآمد کرلی۔ جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1۔ ملزم بلال حیدر ولد معراج سکنہ چاہ بولے سے 5لیٹر شراب، 2۔ شہباز ولد احمد خاں سکنہ پھلروان سے 5لیٹر شراب، 3۔ ملزم فیصل منظور ولد منظور حسین سکنہ کھیپڑنوالہ سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You