کرائمز

گجرات میں نامعلوم افراد کی وین پرفائرنگ، 4 افراد جاں بحق

گجرات میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد کی جانب سے وین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گجرات کے نواحی علاقہ لادیاں کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد نے وین پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You