گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس نےقتل کے 2 مختلف مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر

گجرات تھانہ ڈنگہ پولیس نےقتل کے 2 مختلف مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، آلات قتل برآمد
تفصیلات کے مطابق مورخہ 18 فروری 2025 کو تھانہ ڈنگہ پولیس کو اصغر ساکن وڑایچانوالہ نامی شخص نے اطلاع دی کہ ملزمان قیصر عباس وغیرہ نے ہمارے گھر داخل ہو کر فائرنگ کی۔ جس سے میں زخمی ہو گیا ہوں اور میرا بھائی اکبر علی قتل ہو گیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری شاہد محمود گجر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فہد الرحمٰن پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کے خلاف مقتول کے بھائی اصغر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے محض چند دنوں میں ملزم قیصر عباس کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 9 ایم ایم برآمد کر لیا گیا ۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
جبکہ دوسری کاروائی میں تھانہ ڈنگہ پولیس کو مورخہ 16 فروری 2025 کو اظہر اقبال ساکن بگنہ نے اطلاع دی کہ میرے بھتیجے حمزہ مظہر کو میرے دوسرے بھتیجے احمد رضا ولد یاسر اقبال نے بذریعہ فائر قتل کر دیا ہے ۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل کھاریاں چوہدری شاہد محمود گجر کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ فہد الرحمٰن پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور کرائم سین یونٹ کے ذریعے شواہد اکٹھے کر کے نامزد ملزم کے خلاف اظہر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے محض چند دنوں میں ملزم احمد رضا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بور آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔جس سے مزید انکشاف کی توقع ہے گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل کھاریاں شاہد محمود کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی



