جہلم

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر

*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیر نگرانی: شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی*

بمقام پراچہ ہاؤس بنک سٹاپ اٹک روڈ یونین کونسل حاجی شاہ تحصیل و ضلع اٹک میں صبح 10 بجے سے دن 2:30 بجے تک منعقد کیا گیا۔
اس کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کی ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور فری ادویات فراہم کی
علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شیخ۔سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے صاحب مجاز محمد ارشد صاحب نے کیمپ کا دورہ کیا
یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی، اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے۔ ان شاء اللہ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You