پنجاب

کے پی کے وزیراعلیٰ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت سے گئے۔عظمیٰ بخاری

کے پی کے وزیراعلیٰ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت سے گئے۔عظمیٰ بخاری

خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے منتخب ہوسکتا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے منتخب ہوسکتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے نو منتخب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج موصوف نے کے پی اسمبلی میں بہت بڑھکیں ماریں کہ وہ پرچی وزیراعلیٰ نہیں، آپ فرشی وزیراعلیٰ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے وزیراعلیٰ کسی عدم اعتماد کے نتیجے میں نہیں بلکہ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت اعلیٰ سے گئے۔انہوں نے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے منتخب ہوسکتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You