کے پی حکومت بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات کرنے پر تیار

کے پی حکومت بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات کرنے پر تیار۔
بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے اور بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔بیرسٹر سیف
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے بجلی چوری کے معاملات پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔میڈیا سے گفتگو میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے اور بجلی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانےکیلئے کے پی حکومت پرالزم لگانا غیرمناسب ہے، بجلی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے لیکن لگتا ہے کہ اویس لغاری کو اپنی ذمہ داریوں کا پتا ہی نہیں۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادا کرنےکے بجائے ہم پر الزامات لگائےجارہے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پہلے ہی تجویز دے چکے ہیں کہ ہمارے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کیےجائیں۔واضح رہےکہ وفاقی وزیر اویس لغاری نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کے لیے خط لکھا تھا۔



