
کیپیٹل ہل: ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی میں ’چار ہلاکتیں‘، بائیڈن کی کامیابی کی توثیق کے لیے اجلاس جاری
واشنگٹن ڈی سی میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل کے محاصرے اور وہاں ہنگامہ آرائی کے بعد عمارت کو محفوظ بنا دیا گیا ہے جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران گولی لگنے سے ایک خاتون جبکہ طبی مسائل کی وجہ سے تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
خلاصہ
صدر ٹرمپ کے مسلح حامیوں نے بدھ کو کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا جس کے بعد حکام کی جانب سے عمارت کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر صدارتی انتخاب ’چوری‘ کیے جانے کا الزام دہراتے ہوئے اپنے حامی مظاہرین سے گھروں کو لوٹنے کی اپیل کی
نومنتخب صدر جو بائیڈن نے کیپیٹل ہل کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے صدر ٹرمپ سے ٹی وی پر خطاب کرنے کا کہا
ان پرتشدد واقعات کی وجہ سے کانگریس کا وہ مشترکہ اجلاس روک دیا گیا جس کا مقصد جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں فتح کی باقاعدہ توثیق کرنا تھا
بعض ریپبلکن رہنما کچھ ریاستوں میں انتخابی نتائج کو تبدیل کروانا چاہتے ہیں لیکن انھیں اس کے لیے درکار حمایت حاصل نہیں ہے
ریاست جورجیا میں سینیٹ کی دو نشستوں کے متوقع نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جس سے جماعت کو سینیٹ پر کنٹرول حاصل ہو جائے گا
لائیو رپورٹنگ
مودی واشنگٹن میں تشدد اور بلوے کی خبروں سے پریشان
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے واشنگٹن میں بدھ کو پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد اور بلوے کی خبریں پریشان کن ہیں۔
ان کے مطابق انتقالِ اقتدار کا عمل پرامن طریقے سے جاری رہنا چاہیے اور اسے غیرقانونی مظاہروں سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1347009724789653508%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Flive%2Fworld-55568575&tweet_id=1347009724789653508
’کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی میں چار افراد ہلاک ہوئے‘
واشنگٹن ڈی سی کی پولیس کا کہنا ہے کہ کیپیٹل ہل ہر صدر ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چار ہے۔
ان میں سے ایک خاتون پولیس کی گولی سے ہلاک ہوئیں جبکہ دیگر تین طبی مسائل کی وجہ سے جان سے گئے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک 52 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 47 کرفیو کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے ہیں۔



