اہم خبریںسندھ

کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت ہے، پولیس ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے۔خالد مقبول

کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت ہے، پولیس ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے۔خالد مقبول

پولیس کچے کے ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے، پولیس سے لوگوں کا اعتبار ختم ہو جائے گا۔خالد مقبول صدیقی

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی  کا کہنا ہے کہ  کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فلسطین کے بچوں اوربہنوں کی جرات کے نام یہ دن منسوب کرنا چاہیے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے، پولیس سے لوگوں کا اعتبار ختم ہو  جائے گا،  کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے، پولیس کو دیکھ کر لوگ اطمینان کا سانس لینے کے بجائے خوف کا شکار ہوتے ہیں، رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کے خلاف اختیارات مانگے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، حکمرانوں کو ملک کاسوچنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا گورنر سندھ کے حوالے سے ہماری طرف سے ابھی تک کامران ٹیسوری ہی امیدوار ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You