کچہری چوک منصوبہ مکمل کیا جائے، ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لیے شٹل سروس کی تجویز

کچہری چوک منصوبہ مکمل کیا جائے، ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لیے شٹل سروس کی تجویز
راولپنڈی (نامہ نگار) — معروف قانون دان چوہدری مدثر حسن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کچہری چوک منصوبہ ہر صورت مکمل ہونا چاہیے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کے شدید دباؤ سے نجات مل سکے۔
انہوں نے اپنی تجویز میں کہا کہ روات، ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن سے آنے والے معزز وکلا، کلائنٹس اور عدالتی عملے کے لیے ایوب پارک کے اندر پارکنگ ایریا مختص کیا جائے، جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے انہیں کچہری کے قریب علاقے تک پہنچایا جائے۔
مدثر حسن ایڈووکیٹ کے مطابق، دیگر اطراف سے آنے والی گاڑیوں کے لیے بھی پرانے ایئرپورٹ یا ملحقہ علاقوں میں پارکنگ پوائنٹس بنائے جائیں تاکہ شہر میں رش کم ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ شٹل سروس کو چاہیے کہ وہ کچہری سے تقریباً پچاس میٹر پہلے وکلا، کلائنٹس اور عدالتی عملے کو اتارے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے اور سیکیورٹی صورتحال بھی برقرار رہے




