اہم خبریںگجرات

کوٹلہ ارب علی خان : تھانہ ککرالی کے نواحی گاﺅں بنگیال کے بپھرے ہوئے نوجوانوں کا گھر میں گھس کر

کوٹلہ ارب علی خان : تھانہ ککرالی کے نواحی گاﺅں بنگیال کے بپھرے ہوئے نوجوانوں کا گھر میں گھس کر نہتی اور بے

گناہ ماں بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد،ایمن شفیق دختر محمد شفیق کی ناک کی ہڈی توڑ دی جبکہ دیگر خواتین کے چہرے اور بازوں پر شدید ضربیں آئیں ۔پولیس تھانہ ککرالی نے مدعیہ کی درخواست پر موضع بنگیال کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری لقمان بنگیال کے صاحبزادوں سفیان لقمان ولد محمد لقمان،محسن لقمان،حسنین لقمان کے خلاف زیر دفعہ 452,354,337F1,337L2,337A1درج کر لیا لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔یاد رہے کہ

آج سے دو ماہ قبل محمد لقمان بنگیال نے خود اپنے بیٹوں و دیگر مرد و خواتین کے ہمراہ اسی گھر میں ہمراہ خواتین ڈنڈوں،سوٹوںسے مسلح ہو کر انہی ماں بیٹیوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جس میںبچیوں کی ماں مسمات سفینہ شریف کا سر پھاڑ دیا تھا اور بچیوں کو سگریٹ سے داغتے رہے۔ شدید زخمی حالت میں جب مضروبہ کو کھاریاں لے جایا رہا تھا تو ملزمان نے ایمبولنس روک لی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کسی بھی قسم کی پیروی کرنے کی صورت میں بدترین نتائج سے ڈرایا۔اور ایمبولنس کو کھاریاں جانے سے روک دیا۔ بعد ازاں ان خواتین پر رشتہ داروں اور پنچایت کے ذریعے دباو ڈال کر پرچہ درج نہ کروانے اور صلح کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔مدعیہ ایمن شفیق کے مطابق ملزمان کیہمارے ساتھ قریبی رشتہ داریاں ہیں اور انہوں نے دونوں بار بغیر کسی وجہ کے معمولی سی باتوں پر مشتعل ہو کر اپنی چوہدراہٹ دکھائی۔انہوں نے کہا کہ کیا مردوں کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ کمزور اور نہتی ،بے بس خواتین پر اس طرح سے بہیمانہ تشدد کریں اور ان کے سر اور ناک کی ہڈیاں توڑیں اور پھر ان کو اس ظلم کے خلاف آوازبھی بلند نہ کرنے دیں۔ اس وقوعہ میں بھی مرکزی ملزم سفیان ہم کو للکارللکار کر کہتا رہا کہ آپ نے پہلے ہمارا کیا بگاڑ لیا اور اب کیا کر لو گی۔ایمن شفیق نے میڈیا کی وساطت سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی گجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات سے پر زور اپیل کی ہے کہ بااثر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

کوٹلہ ارب علی خان : (چوہدری فیصل گجر+چوہدری عادل پرویز )

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You