سندھ

کورنگی کے انفراسٹرکچر اور سیوریج کے حوالے سے انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صدر کاٹی

کورنگی کے انفراسٹرکچر اور سیوریج کے حوالے سے انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے صدر کاٹی۔ فراز الرحمٰن)(ہمیں پوری امید تھی

کراچی۔رپورٹ۔عاصم أرائیں جہلمی)

کہ بلدیاتی الیکشن اور اس کے بعد بلدیاتی قیادت کی جانب سے نظام سنبھالنے کے بعد شہر کراچی اور کورنگی کے پیچیدہ مسائل حل ہوجائینگے لیکن ایسا نہیں ہوا صدر۔ کاٹی فراز الرحمٰن) گزشتہ روز صدر کاٹی فراز الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کا ففٹی پرسنٹ اور ملک کا پچیس فی صد ٹیکس دینے والا علاقہ کورنگی انڈسٹریل ایریا انتہائی بدحالی کا شکار ہے گٹر میں لوگ مر رہے ہیں ابھی کچھ عرصہ قبل میں نے پورے علاقے میں اپنی مدد آپ کے تحت تقریبآ پندرہ کلومیٹر تک نالوں کی صفائی کا کام کروایا تھا جس کی تصاویر خبر کے ساتھ آپ بغور دیکھ سکتے ہیں یقیناً نالے کی صفائی میں اسٹون واش ہوتا ہے انڈسٹریل فضلہ ہوتا ہے اس لئے ہمیں انتہائی تکلیف کا سامنا رہا اور صفائی میں بہت وقت لگا آج اس موقع پر ہم تمام اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کرتے ہیں خصوصاً شہر کراچی کے منتخب میئر جناب بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صاحب سے اور ان کے ساتھ ہی علاقائی سطح پر منتخب چیئرمین صاحبان سے کہ انتہائی ہنگامی بنیادوں پر ہمارے علاقے کو درپیش صفائی ستھرائی کے تمام معاملات حل کئے جائیں سیوریج کی حالت بالکل بھی نہیں ہے مہران ٹاؤن میں سڑکیں نہیں ہیں مین روڈ پر بھی طویل عرصے سے پیچ ورک کا کام نہیں ہوا ہے نہ ہی نالے کورڈ ہیں نہ ہی گٹر کے ڈھکن ہیں جس کی وجہ سے مستقل بنیادوں پر حادثات رونما ہورہے ہیں بچے اور بڑے ان حادثات کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ ریاست نام کی کوئی چیز نہیں ہے ہر کام ہمیں خود ہی کرنے ہیں یعنی بجلی کے لئے جنریٹر رکھنے ہیں پانی خود بنانا ہے گٹروں کے ڈھکن خود رکھنے ہیں نالوں میں صفائی کے لئے خود اتر نا ہے اگر ہم صنعتکار ان ہی مسائل میں الجھے رہے تو ہم اپنی صنعتیں کیا چلا ئینگے پروڈکشن کیسے بہتر کرینگےملکی زرمبادلہ میں کیسے بہتری لائنگے معاشی نظام کی بہتری کیسے کر ینگے اور باقی دیگرز تمام تر کام کیسے کرینگے خصوصاً ان حالات میں جب کہ ملکی معاشی نظام بری طرح زبوں حالی کا شکار ہے اور ملک ہنگامی حالت میں مبتلا ہے اپنے اس بیان کی مدد سے میں آج حکام بالا سے گزارش کرتا ہوں کہ جس طرح سے ماضی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا کی جو کمپنی ہے کائٹ لمیٹڈ اس کو ایک خطیر رقم ملی اور انہوں نے اس کی مدد سے علاقے میں کافی کام کئے مسائل حل کئے اس سلسلے میں ایک بار پھر جلد ازجلد اس کمپنی کو ایک خطیر رقم فراہم کی جائے تاکہ جب ہمیں اپنے مسائل حل کرنے ہی خود ہیں تو ہم خود ہی ان مسائل کو حل کریں اس کے علاوہ کھیلوں کے میدانوں کی بری حالت ہے پانی کی شدید قلت ہے ہم یقیناً صرف انڈسٹریل ایریا ہی کو نہیں بلکہ اپنے انڈسٹریل ایریا سے متصل آبادیوں کو بھی OWN کرتے ہیں کیونکہ ہماری انڈسٹریز میں ایک بڑی تعداد ان ہی رہائشی آبادیوں میں رہنے والے افراد کام کرتے ہیں پندرہ لاکھ سے زائد ملازمین کو ہم اپنی انڈسٹریز کی مدد سے باقاعدہ تنخواہیں دیتے ہیں انتہائی المیہ ہے کہ ملک پاکستان کو پچیس فی صد سے زائد ٹیکس دینے والے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی کوئی سنوائی نہیں ہے اور اگر زرا سا بھی ریلیف ہمیں فراہم نہیں کیاجائے تو یقیناً یہ کراچی شہر کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے ہم اس کے لئے سخت آواز اٹھاتے ہیں ہم یہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی بیٹھک یقینی بنائی جائے اور کورنگی کے لئے کلین اور گرین منصوبہ بندی کے تحت اقدامات یقینی بنائے جائیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You