کرائمز

کوئٹہ: توہین مذہب کا ملزم تھانے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک۔

کوئٹہ: توہین مذہب کا ملزم تھانے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک۔

ملزم کو حوالات میں ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ملزم کو پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو گزشتہ روز گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا تھا، تھانے میں بند ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی جس سے اس کی ہلاکت ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حوالات میں ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ سے توہین رسالت ﷺ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے خروٹ آباد تھانے منتقل کیا گیا تو مشتعل شہریوں نے تھانے پر بھی دھاوا بول دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You