اہم خبریںبلوچستان

کوئٹہ:گیس پائپ لائن لیکیج کے بعد 3 دھماکوں میں 15 افراد زخمی

کوئٹہ:گیس پائپ لائن لیکیج کے بعد 3 دھماکوں میں 15 افراد زخمی۔

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں برن وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ریسکیو ذرائع

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایک افسوسناک واقعے میں کوئٹہ شہر میں تین مختلف مقامات پر کل تین دھماکوں کی اطلاع ہے، جس میں 15 افراد زخمی ہوئے.ریسکیو ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ مشرقی بائی پاس، نواں کلی اور کچلاک میں گیس پائپ لائن لیکیج کے باعث ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جن میں زیادہ تر بچے تھے۔ریسکیو ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں برن وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔گزشتہ ہفتے، جمعہ کی صبح کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ طور پر گیس پائپ لائن میں دھماکے سے تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے نیچے گیس پائپ لائن میں مبینہ طور پر ہوا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون سمیت تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے حکام نے تصدیق کی کہ گیس پائپ لائن میں دھماکہ کچھ نشے کے عادی افراد کی وجہ سے ہوا جب وہ نیپا پل کے نیچے نشہ کرنے کے لیے آگ جلا رہے تھے۔کے ایم سی افسر نے مزید کہا کہ دھماکے سے کے ایم سی ورکشاپ کی دیوار بھی گر گئی، جبکہ کوئی شخص شدید زخمی نہیں ہوا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You