سندھ

کنری(رپورٹ/عمران جاوید)عمرکوٹ کی ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان پیپلز

کنری(رپورٹ/عمران جاوید)عمرکوٹ کی ایک قومی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کا کلین سویپ،مخالف امیدواروں کو بھاری اکثریت سے شکست دیکر فتح حاصل کی،تفصیلات کے مطابق 8 فروری 2024 کے الیکشن میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 کے کل 494 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نواب محمد یوسف تالپور نے ایک لاکھ 75 ہزار 162 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار میر امان اللہ تالپور 44874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار لال چند مالہی نے 37958 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے دوسری جانب صوبائی حلقہ پی ایس 51 کے کل 175 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نواب تیمور تالپور 58958 ہزار ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے جبکہ جی ڈی اے کے امیدوار دوست محمد میمن نے 27725 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے،پی ایس 50 پر پیپلز پارٹی کے سید امیر علی شاہ 61386 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے غلام نبی منگریو نے 15648 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ایس 49 کے تیسرے صوبائی حلقے پر پیپلز پارٹی کے سید سردار شاہ 50204 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ ان کے مد مقابل جی ڈی اے کے خضر حیات دوسرے نمبر پر ائے،واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 2007 سے 2024 تک کے انتخابات میں کامیاب ہوتی آرہی ہے،الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پولیس کے ساتھ رینجرز بھی ڈیوٹی انجام دیتی رہی،قومی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین حلقوں میں پولنگ پرامن اور شفاف رہی کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You