انٹرنیشنل

کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔عادل حسین

کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔عادل حسین

پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں اور رہینگے۔میڈیا سے گفتگو

بلونیا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اٹلی میں مقیم منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والا معروف کاروباری شخصیت عادل حسین نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہینگے انہوں نے کہا کہ 5 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، یہ کشمیری عوام کے ساتھ عہدِ وفا کا دن ہے۔ یہ دن صرف یکجہتی نہیں، ظلم کے خلاف اعلان ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیر میں لاکھوں لوگ آج بھی ظلم، قید اور خوف میں زندگی گزار رہے ہیں۔ اٹلی میں مقیم پاکستان منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والا معروف کاروباری شخصیت عادل حسین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیریوں سے ان کا حق تو چھینا، لیکن ان کا حوصلہ نہ توڑ سکا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ کشمیری عوام کیلئے آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You