*کریسنٹ پبلک اسکول ملیر سالانہ ختم القرآن پاک کی تقریب۔*

*کریسنٹ پبلک اسکول ملیر سالانہ ختم القرآن پاک کی تقریب۔*
*حافظ، الحاج محمد خالد ایڈوکیٹ نے دس روزہ تراویح میں قرآن پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔*


*سماجی رہنما زاہد رحیم کی تقریب ختم القرآن میں شرکت، حافظ محمد خالد کو مبارکبادی اور ہار پہنائے۔
پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن وسلامتی اور غربت کے خاتمے کے لیئے خصوصی دعا کی گئی۔
*
کراچی : ( رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
کریسنٹ پبلک اسکول انڈس مہران اور کیمپس 2 کھوکھراپار کوثر ٹاون میں گزشتہ دو دہائیوں سے حمید ایجوکیشنل سوسائیٹی کے سربراہ الحاج ، حافظ محمد خالد ایڈوکیٹ دس روزہ اور پندرہ روزہ تراویح کا باقاعدگی سے اہتمام کررھے ہیں ۔اس سال بھی کیمپس ملیر میں ان کی امامت میں دس روزہ تراویح مکمل کیگئی۔ ختم القرآن کی تقریب میں ممتاز سماجی رہنما و چیئرمین خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن زاہد رحیم، سہیل اختر ایڈوکیٹ، سر محمد حماد، کریسنٹ پبلک اسکول کے بانی حاجی بشیر احمد ایڈوکیٹ، حافظ خورشید احمد اور دیگر حفاظ کرام اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سماجی رہنما زاہد رحیم اور دیگر نےختم القرآن کے موقع پر حافظ محمد خالد ایڈوکیٹ کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ تقریب میں پاکستان کی ترقی, خوشحالی، امن و امان، غربت کے خاتمہ_ نفاذ دین اسلام کے لیئے خصوصی دعا کیگئی۔



