کرکٹ اسکول آف پاکستان (CSP) کی نیشنل ٹور 2026 پر روانہ ہونے والی ٹیم کے اعزاز میں معروف

کرکٹ اسکول آف پاکستان (CSP) کی نیشنل ٹور 2026 پر روانہ ہونے والی ٹیم کے اعزاز میں معروف قانون دان، امیدوار صوبائی اسمبلی پی ایس-109 ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری کی جانب سے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا


کراچی : (بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
کرکٹ اسکول آف پاکستان (CSP) کی نیشنل ٹور 2026 پر روانہ ہونے والی ٹیم کے اعزاز میں معروف قانون دان، سماجی و سیاسی شخصیت اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی ایس-109 ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری کی جانب سے ڈیفنس فیز 8 کراچی میں ایک پروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مہمانِ خصوصی ترجمان حکومتِ پاکستان اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ راجا خلیق الزماں انصاری نے شرکت کی، جبکہ آنریری گیسٹس کے طور پر معروف سماجی شخصیات مس میشا علی، مس شحرش حشمت، چوہدری محمود حسین آرائیں (صدر پی ایس 110 پاکستان مسلم لیگ ن)، رانا شوکت (نائب صدر پی ایس 110) اور محبوب حسین چوہدری (صدر پاکستان ریلوے بوائز اسکاؤٹس) بھی شریک ہوئے۔مہمانوں کا پرتپاک استقبال پھولوں کے ہار پہنائے گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ پاکستان ریلوے بوائز اسکاؤٹس کی جانب سے خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔اپنے خطاب میں راجا خلیق الزماں انصاری نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، محنت اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کرکٹ اسکول آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیشنل ٹور 2026 کے لیے منتخب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر میزبان ایڈووکیٹ محمود حسین چوہدری نے نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر ایک صحت مند اور مضبوط معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تقریب کے دوران نیشنل ٹور 2026 کے لیے منتخب کھلاڑیوں میں کرکٹ بیگز، اسپورٹس سوٹس اور کیپس تقسیم کی گئیں جبکہ مہمانِ خصوصی راجا خلیق الزماں انصاری نے ٹیم کے ہمراہ خصوصی کیک بھی کاٹا۔
شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ کرکٹ اسکول آف پاکستان کی ٹیم ملک بھر میں ہونے والے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی اور پاکستان کا نام روشن کرے گی۔تقریب کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف، اسکاؤٹس اور انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور نیشنل ٹور 2026 کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



