خیبرپختون خواہ

کرم عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

کرم عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

خیبر پختونخواہ پولیس انتہا پسند مذہبی دہشگردوں اور ان سے منسلک مسلح افراد کے سامنے بلکل بے بس ہے۔

کرم(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کرم کی خوبصورت اور دلکش وادی اس وقت مکمل طور پر قبائلی اور فرقہ وارانہ جھگڑوں کی زد میں ہے جہاں عوام کو مسلک کے نام پر لڑایا جا رہا ہے مگر افسوس کہ حکومت معاملے سے مکمل طور پر لاتعلق ہو کر خاموش تماشائی بن کر آگ اور خون کے اس خطرناک کھیل کو دیکھ رہی ہے۔ پولیس انتہا پسند مذہبی دہشتگردوں اور ان سے منسلک مسلح افراد کے سامنے بلکل بےبس ہے جبکہ سول انتظامیہ بھی مکمل لاتعلق ہو چکی ہے۔ المختصر کرم کے لوگوں کو انتہاپسندوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جو عوام کو قربانی کا بکرا سمجھ کر قتل و غارت میں مصروف ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ خواب غفلت سے جاگیں اور مخالفین کے خلاف تقریروں سے فرصت نکال کر کرم کے حالات کا بھی جائزہ لیں کیونکہ کرم کے لوگ اپنے پیاروں اور جوانوں کی لاشیں اٹھا اٹھا کر بےحال ہوچکے ہیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے لہذا حکومت اہلیان کرم پر رحم کھائے اور حالات کنٹرول کرنے کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے۔ کرم میں بھڑکی اس مذہبی منافرت کی آگ کے سامنے اگر بروقت بند نہ باندھا گیا تو یہ آگ پورے صوبے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی اور پھر حالات کا کنٹرول حکومت کے ہاتھ سے نکل چکا ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You